وزیر اعظم عمران خان کی امریکا کے نئے صدر جو بائیڈن کو مبارکباد

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے جو بائیڈن کو امریکا کے نئے صدر کے طور پر حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔
دورِصدارت کےآغاز
پرمیں صدر @JoeBiden
کومبارکباد پیش کرتاہوں اورتجارت واقتصادی سرگرمیوں، ماحولیاتی تغیر
کےانسداد، صحت عامہ میں بہتری، بدعنوانی کےخاتمے اور خطے اور اس کے پار
فروغِ امن کے ذریعے مضبوط تر پاک-امریکہ شراکت داری کیلئے @POTUS
کیساتھ کام کرنے کا خواہاں ہوں۔
ٹویٹ میں کہا امریکا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ نئے امریکی صدر کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ امریکا کے ساتھ تجارت، معیشت، صحت کے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔ خطے میں امن اور کرپشن کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔