Saturday, January 28, 2023

وزیر اعظم عمران خان نے کفایت شعاری کا ایک اور وعدہ پورا کیا، شہباز گل

وزیر اعظم عمران خان نے کفایت شعاری کا ایک اور وعدہ پورا کیا، شہباز گل

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم نے کفایت شعاری کا ایک اور وعدہ پورا کیا ،   عمران خان کے دور میں وزیر اعظم آفس کے اخراجات میں 21 فیصد کمی ہوئی۔ سابقہ حکومتوں نے سرکاری پیسہ بے دریغ اڑایا۔

معاون خصوصی نے ٹویٹ میں کہا کہ  سابقہ حکومتوں نے سرکاری پیسہ بے دریغ اڑانے والے اور شاہانہ انداز زندگی اپنائے ہوئے کرپٹ عناصر نے جمہوریت کے نام پر لوٹ مار کی۔

شہباز گل نے وزیراعظم افس کے اخراجات  کی تفصیلات ٹویٹر پر شئیر کردیں، ساتھ میں  کہا عمران خان کے دور میں وزیر اعظم آفس کے اخراجات میں 21 فیصد کمی ہوئی، سال 2020 میں وزیراعظم کے اخراجات کےلئے67 کروڑ 92 لاکھ روپے مختص تھے جس میں سے 18کروڑ 37 لاکھ روپے کی بچت ہوئی۔

سال 2019 میں وزیر اعظم آفس کے اخراجات میں 30 کروڑ 5 لاکھ کی بچت ہوئی،سال 2019 میں پی ایم آفس کےسالانہ اخراجات میں32 فیصد کمی ہوئی، سال 2018  میں نواز شریف کے دور میں پی ایم آفس کے 98 کروڑ 63 لاکھ اخراجات تھے۔