Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر اعظم عمران خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا

وزیر اعظم عمران خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا
March 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ایوان بالا کی 37 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا۔

ایوان میں پہنچنے پر ووٹ ڈالنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کا نام پکارا گیا جس کے بعد انہوں نے ریٹرننگ افسر کے پاس جا کر اپنے ووت کا اندراج کیا  اور ووٹ ڈالا۔

وزیر اعظم نے ایوان میں حکومتی وزراء سے غیر رسمی ملاقات بھی کی ،وزیر اعظم اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ایوان سے چلے گئے ۔

وزیر اعظم کی  اسمبلی میں موجودگی کے دوران پیپلزپارٹی ارکان  نے  نعرے بازی کی جس پر ریٹرننگ آفیسر نے  نعرے بازی نہ کرنے کی ہدایت کی ۔ اب تک ارکان اسمبلی کی اکثریت ووٹ کاسٹ کر چکی ہے ۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی  شہباز شریف بھی اسمبلی پہنچے  جبکہ  جنرل سیٹ پر  دونوں امیدوار حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی بھی  ہال میں موجود ہیں ، دونوں آپس میں بھی گفتگو کرتے رہے ۔

چیف الیکشن کمشنر بھی پولنگ اسیٹشن پہنچے اور پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔