وزیر اعظم عمران خان سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملاقات

راولپنڈی (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملاقات ہوئی۔
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کے بعد وزیراعظم عمران خان سے پہلی ملاقات ہے۔
قبل ازیں پاک فوج میں تقرریاں اور تبادلے کیے گئے تھے جس کے تحت لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا جب کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اب کور کمانڈر گوجرانوالہ ہیں۔