Friday, December 2, 2022

وزیرِ اعظم عمران خان سے شہید ایس پی طاہر داوڑ کے اہل خانہ کی ملاقات

وزیرِ اعظم عمران خان سے شہید ایس پی طاہر داوڑ کے اہل خانہ کی ملاقات
اسلام آباد (92 نیوز) وزیرِ اعظم عمران خان  سے شہید ایس پی طاہر داوڑ کے اہل خانہ کی ملاقات ہوئی۔ وزیرِ اعظم نے شہید کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے دعا اور غم زدہ خاندان سے تعزیت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے غمزدہ خاندان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ایس پی طاہر داوڑ بہادر اور نڈرافسر تھے۔ انکی شہادت سے محکمہ پولیس فرض شناس افسر سے محروم ہو گیا ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان   نے کہا ایس پی طاہر داوڑ کی فرض شناسی اور بہادری پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لئے باعث افتخار ہے۔ ملاقات کے دوران  وزیرِ اعظم نے غم زدہ خاندان کو ہر ممکنہ سپورٹ فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔