Monday, October 2, 2023

وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات
September 21, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کے مسائل اور اتحادی حکومت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلوچستان اسمبلی کی کارروائی کے حوالے سے مختلف امور بھی زیر بحث آئے۔ قدوس بزنجو کا تعلق بلوچستان کے پسماندہ ترین ضلع آواران سے ہے۔ وہ اسی ضلع کی تحصیل جھاؤ میں 1974 میں پیدا ہو ئے۔ پہلی مرتبہ وہ سنہ 2002 میں ضلع آواران پر مشتمل بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 41 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ دو ہزار دو سے2007 تک وزیر لائیوسٹاک رہے۔ 2013 کے انتخابات میں وہ دوبارہ ضلع آواران سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔