Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر اعظم عمران خان اور ابوظہبی کے ولی عہد کا ٹیلیفون رابطہ، علاقائی اور بین الاقوامی اُمور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم عمران خان اور ابوظہبی کے ولی عہد کا ٹیلیفون رابطہ، علاقائی اور بین الاقوامی اُمور پر تبادلہ خیال
February 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلیفون پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین موجود قریبی برادرانہ تعلقات اور کثیر جہتی دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اُنہوں نے وبائی مرض کورونا، علاقائی اور بین الاقوامی اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم اور شیخ محمد بن زاید النہیان نے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے اور کثیر جہتی تنظیموں میں تعاون کے لئے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔