وزیر اعظم عمران خان آج گھوٹکی کےعلاقے خانگڑھ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان آج گھوٹکی کا دورہ کریں گے۔ عمران خان خانگڑھ کے گوہر پیلس میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔
گوہرپیلس میں 60 فٹ چوڑا اسٹیج اور جلسہ گاہ تیار کر لی گئی ہے۔ 4 ہزار کرسیاں لگا دی گئیں۔ وزیراعظم گوہر پیلس میں پارٹی رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔
وزیراعظم جی ڈی اے کے رہنما علی گوہر مہر کے ظہرانے میں بھی شریک ہونگے۔