Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جاتی امراء میں نواز شریف سے ملاقات

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جاتی امراء  میں  نواز شریف سے ملاقات
March 6, 2018

رائیونڈ( 92 نیوز ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جاتی امراء رائیونڈ میں نواز شریف سے ملاقات کی ۔ملاقات میں سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دورہ نیپال کے بعد سیدھا لاہور پہنچے جہاں انہوں نے جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات کی ۔

ذرائع کے مطابق ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد جاری رہنے والی اس ملاقات میں وزیراعظم نے نواز شریف کو دورہ نیپال اور آج ہونے والے کابینہ اجلاس کے حوالے سے آگاہ کیا۔

 ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو سینیٹ چئیرمین کے حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک دیا جبکہ انہیں نو منتخب سینٹرز سے بھی ملنے کے لیے کہا گیا ہے ۔

 وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن کا  چیئرمین سینیٹ لانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے ۔