Saturday, July 27, 2024

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا چیئرمین سینیٹ کیخلاف اعلان جنگ

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا چیئرمین سینیٹ کیخلاف اعلان جنگ
March 31, 2018

 ڈیرہ غازی خان (92 نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف اعلان جنگ کر دیا ۔

 ڈیرہ غازی خان میں میں جلسے سے خطاب میں وزیر اعظم عباسی نے کہا کہ وہ سینیٹ کےمعاملات میں آخری دم تک مداخلت کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہمارے سینیٹرز وہ لوگ ہونے چاہیئں جو پیسے دے کر سینیٹ میں آئیں؟  چئیرمین سینیٹ حلفیہ بیان دیں کہ انہوں نے کسی سینیٹر کو نہیں خریدا ۔

   وزیر اعظم نے کہا کہ جہاں دو نمبر لوگ اعلیٰ عہدوں پربیٹھے ہوں وہ ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا ۔