وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا چیئرمین سینیٹ سے ملاقات پر انکار
اسلام آباد (92 نیوز) نو منتخب چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی کامیابی حکومت کو ایک آنکھ نہ بھائی ۔ چیئرمین سینٹ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے خیر سگالی ملاقات کے لئے وقت مانگا تو وزیر اعظم نے ان کی خواہش ان سنی کر دی ۔
چیرمین سینیٹ کا منصب سنبھالنے کے بعد صدر وزیر اعظم سمیت اہم شخصیات سے خیرسگالی ملاقاتیں کی جاتی ہیں ۔ صادق سنجرانی صدر ، سپیکر قومی اسمبلی سمیت اہم شخصیات سے مل چکے ہیں لیکن خط لکھنے کے باوجود صادق سنجرانی کو ملاقات کے وقت نہیں دیا جارہا ۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو دل سے قبول نہیں کیا ۔
ذرائع نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی چیئرمین سینٹ کی تقرری کو ہی متنازع اور غیر قانونی قرار دے چکے ہیں ۔
پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار چیرمین سینیٹ کو وزیر اعظم سے ملاقات میں مشکلات کا سامنا ہے ۔