Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر اعظم سے گورنر سندھ اور وفاقی وزیر قانون کی ملاقات

وزیر اعظم سے گورنر سندھ اور وفاقی وزیر قانون کی ملاقات
June 19, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے ملاقات کی ، ملاقات میں ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے پر اتفاق کیا گیا  جبکہ میئر کراچی اور میئر حیدرآباد کو مالی پیکیج بھی دیا جائے گا، وز یراعظم نے جمہوری عمل میں ایم کیو ایم کے مثبت کردار کو سراہا۔ وزیراعظم آفس میں عمران خان سےہونےوالی ملاقات میں میئر کراچی اور میئر حیدرآباد کو مالی پیکیج دیے جانے پربھی  اتفاق کیا گیا۔ان معاملات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے وزیر اعظم نے وفاقی وزیرقانون اور گورنر سندھ پر مشتمل کمیٹی کو ٹاسک دے دیا۔ کمیٹی دو روز کے اندر طریقہ کار وضع کرکے وزیرِ اعظم کو اپنی سفارشات پیش کرے گی،وزیرِ اعظم نے میئر کراچی اور میئر حیدر آباد کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا،انہوں نے جمہوری عمل میں ایم کیو ایم کے مثبت کردار کو سراہا۔ کراچی کی معاشی اہمیت پر زور دیتے ہوئےوزیر عمران خان نے  کہا کہ کراچی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔