Sunday, October 2, 2022

وزیر اعظم سے کینیڈین ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

وزیر اعظم سے کینیڈین ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان اور کینیڈین ہم منصب میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا  جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کینیڈا میں کورونا سے اموات پر  اپنے  ہم منصب سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مہلک وباء سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا ، دونوں رہنماں نے ایک دوسرے کے ممالک سے اپنے شہریوں کی واپسی پر تبادلہ خیال بھی کیا ۔

وزیر اعظم  نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارت میں اقلیتوں  پر مظالم پر خدشات کااظہار کیا ، عمران خان نے کینیڈین ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ۔