وزیر اعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی ، ملاقات میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم عمران خان کو مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بریفنگ دی ۔