Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر اعظم سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ملاقات، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی پیشرفت سے آگاہ کیا

وزیر اعظم سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ملاقات، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی پیشرفت سے آگاہ کیا
April 16, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ملاقات کی ،  ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیرِ اعظم کو احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم عمران خان  سے معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ملاقات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی غرض سے احساس  کے تحت دیگر پروگراموں کی پیش رفت پر بھی بات بات چیت ہوئی ، ملاقات میں  سینٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  موجودہ صورتحال میں حکومت عوام خصوصاً کمزور طبقے کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام مکمل طور پر شفاف اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  عوام کو مؤثر طریقے سے آگاہی فراہم کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس پروگرام سے استفادہ کر سکیں۔