Saturday, July 27, 2024

وزیر اعظم سے سپیکر بلوچستان اسمبلی کی ملاقات ،صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے سپیکر بلوچستان اسمبلی کی ملاقات ،صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
February 2, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے میں بلوچستان سر فہرست ہ بلوچستان  میں امن وخوشحالی اولین ترجیح ہے۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف سے سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی نے ملاقات کی ہے ملاقات میں صوبے اور پارٹی کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لیے حکومت کوششیں کررہی ہے۔ حکومت بلوچستان میں ترقیاتی کاموں پر توجہ دے رہی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے میں بلوچستان سر فہرست ہے بلوچستان  میں امن وخوشحالی اولین ترجیح ہے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق  بلوچستان میں پہلی بار خاتون سپیکر منتخب ہونے پر وزیر اعظم نواز شریف  نے  راحیلہ حمید درانی کو مبارکباددی۔