وزیر اعظم سے سعودی وزیر دفاع کی ملاقات ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم میاں نواز شریف سے سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم ہاوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔
وزیرا عظم نے مہمان وزیر دفاع کا باہر آکر استقبال کیا ۔