Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر اعظم سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، این اے 125 میں ضمنی الیکشن لڑنے کے حوالے سے مشاورت

وزیر اعظم سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، این اے 125 میں ضمنی الیکشن لڑنے کے حوالے سے مشاورت
August 31, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف سے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی ہے جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی عدالت میں پہلے بھی سرخرو ہوئے اب بھی ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق ایوان وزیر اعظم میں ہونے والی ملاقات میں ٹربیونلز کے فیصلوں اور ضمنی الیکشن کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے موقع حلقہ این اے 125کے حوالے سے اہم امورزیر بحث آئے۔ ذرائع کے مطابق سعد رفیق بھی سپریم کورٹ سے اپیل واپس لے کر ضمنی الیکشن لڑنے کے خواہاں ہیں۔ اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ عوام کی عدالت میں پہلے بھی سرخرو ہوئے اب بھی ہونگے۔ احتجاجی سیاست کرنے والوں نے انتخابی نتائج تسلیم کرنے کی بجائے دھونس اور دھاندلی سے کام لیا۔ عوام جانتے ہیں کہ خوشحالی اور ترقی میں کون روڑے اٹکا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو دھمکیاں دینا افسوسناک ہے۔ ہر فیصلہ قانون کے دائرے میں رہ کریں گے۔