اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے ایران کے صدر اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مختلف امور پر گفتگو ہوئے ۔
وزیر اعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی نےایک دوسرے کو ماہ رمضان کی مبارکباد دی ، جبکہ سرحدی علاقوں میں کورونا اور ٹڈی دل کے پھیلاؤ اور انسداد پر گفتگو کی گئی ۔
وزیر اعظم عمران خان نے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے میں کورونا سےبچاؤ کے اقدامات پر تبادلہ خایل کیا ، وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو دہرا چیلنج درپیش ہے ، ایک طرف کورونا، دوسری جانب لاک ڈاؤن سے بھوک کا سامنا ہے۔