اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر نے ملاقات کی ۔
امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی سینٹکام کے کمانڈرجنرل کینتھ میکنزی کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا بھی دورہ کیا۔