Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر اعظم سے اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات ، کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات ، کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال
April 17, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی اور کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز اورحکومتی اقدامات پر بات چیت بھی کی گئی۔ قومی اسمبلی کے ورچوئل اجلاس منعقد کرنے سے متعلق تبادلہ خیال بھی ہوا۔ اسپیکراسد قیصر نے کورونا سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی تجاویز سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے خصوصی کمیٹی برائے زرعی اجناس سے سفارشات بھی مانگ لیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے کو بجٹ میں خصوصی توجہ دے کر ترقی دی جائے گی۔ وزیراعظم نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹیوں کے ویڈیو لنک کے ذریعے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں پارلیمان کو موثر اور فعال رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ پارلیمنٹ عوام کی امنگوں کا ادارہ ہے۔ وزیر اعظم نے اسپیکر کی مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔