Friday, December 2, 2022

 وزیر اعظم سے آڈیٹر جنرل کی ملاقات

 وزیر اعظم سے آڈیٹر جنرل کی ملاقات
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم محمد نواز شریف سے آڈیٹر جنرل پاکستان رانا اسد امین کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی،اس موقع پر  وزیراعظم کا کہناتھا کہ ہر سطح پرمیرٹ اورشفافیت کویقینی بناناحکومت کی ترجیح ہے تفصیلات کے مطابق آڈیٹرجنرل کاعہدہ سنبھالنے کے بعد رانااسدامین کی وزیراعظم سے پہلی ملاقات تھی ۔اعتماد کا اظہار کرنے پر آڈیٹر جنرل رانا اسد امین نے وزیرا عظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ادا کریں گے۔ وزیراعظم نے آڈیٹر جنرل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ اورشفافیت کو یقینی بنانا ہر سرکاری افسر کی ذمے داری ہے۔