وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات میں ملکی سلامتی سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور امریکا کے حوالے سے امور زیر غور آئے۔ وزیراعظم کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی ۔