وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، دفاعی معاملات پر بات چیت

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی جس میں دفاعی معاملات پر بات چیت کی گئی۔
وزیر اعظم ہاوس سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعظم ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکورٹی امور کے حوالہ سے اہم معاملات پر بات چیت کی گئی۔