Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر اعظم سبزی کی قیمت سے بھی نابلد

وزیر اعظم سبزی کی قیمت سے بھی نابلد
January 30, 2016
لاہور(92نیوز)وزیراعظم نواز شریف کی بےخبری یامعصومیت  آلو کی قیمت پانچ روپےکلو قراردیدی کہتےہیں عوام کی مرغوب سبزی کی قیمت اسی روپےکی بلندسطح سےنیچےلاناہماراکارنامہ ہے۔ لاہورمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نےمعصومیت کی انتہاکردی اپنی حکومت کےکارنامےبیان کرتےکرتےکہہ گئےکہ وہ آلو کی قیمت اسی روپےسےکم کرکےپانچ روپےفی کلو تک لےآئےہیں وزیراعظم نےعوام کوپٹرول کی قیمت میں کمی کی بھی نویدسنائی۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں مہنگائی میں کمی آئی ہے اور اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بھی کم کی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم نے آلو کی قیمت اسی روپے سے پانچ روپے پرآنے کا کہا تو عوام ان پر برس پڑے شہریوں کاکہناہےکہ وزیراعظم کوعام آدمی کےمسائل کی کوئی خبرنہیں،حکمران مارکیٹوں میں جائیں توان کوخبرہو۔ وزیراعظم کی اشیاضروریہ کی قیمتوں سےلاعلمی افسوسناک امرہےعوام کاکہناہےکہ وزیراعظم بڑی بڑی گاڑیوں میں گھومناچھوڑکرعوام کوریلیف دینےکےلیے میدان میں آئیں ۔