وزیر اعظم جو مرضی کر لیں ،ہم ڈرنے والے نہیں ، مولا بخش چانڈیو

حیدر آباد ( 92 نیوز ) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی مولا بخش چانڈیو نے کہا کہحکومت جو مرضی کر لے ، ہم ڈرنے والے نہیں ، آپ نے خود این آر او کی آفر کی ہے مگر اپوزیشن نہیں مان رہی
مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ آپ دھمکیاں دے رہے ہیں کہ جو کام نہیں کریگا وہ گھر جائیگا ، اس کا مطلب ہے کہ جن کو گھر بھیجا گیا وہ کام نہیں کر رہے تھے ۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وزیر اعظم ملک میں بحران پیدا کر رہے ہیں ، نام تحریک انصاف کا ہوگا جب کہ چہرے دوسرے ہوں گے ، پیپلزپارٹی تبدیل نہیں ہوئی ہے ، میں سمجھتا ہوں پیپلزپارٹی اور مضبوط ہوئی ہے ۔
رہنما پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ آپ جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں ، آپ کے پاس ثبوت نہیں ہیں ، اگر ثبوت ہوتے تو کب کے آپ اپنی خواہشیں پوری کر لیتے ۔
انہوں نے کہا کہ آپ یہ کہتے ہیں کہ ہم این آر او نہیں دیں گے ، آپ سے این آر او مانگ کون رہا ہے ، آپ نے خود آفر کی کہ پیسے دو اور چلے جاؤ کیا یہ این آر او نہیں ہے ، ہم یہ بات نہیں مان رہے ۔