وزیر اعظم جمعرات کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کرینگے

اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم جمعرات کو کراچی کا دورہ اور ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے
آرمی چیف بھی شریک ہونگے، کراچی آپریشن اور امن و امان کا جائزہ لیا جائیگا۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف جمعرات کو کراچی کا دورہ کرینگے اور اس میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک ہوں گے اور اس اہم اجلاس میں کراچی آپریشن اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔