Tuesday, April 30, 2024

وزیر اعظم مسلمانوں کے قتل کےخلاف آواز اٹھانے پر ایرانی سپریم لیڈر اور ترک صدر کے شکر گزار

وزیر اعظم مسلمانوں کے قتل کےخلاف آواز اٹھانے پر ایرانی سپریم لیڈر اور ترک صدر کے شکر گزار
March 5, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے بھارت میں مسلمانوں کے قتل کےخلاف آواز اٹھانے پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ترک صدر رجب طیب اردوان  کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا آیت اللہ خامنہ ای اور رجب طیب اردوان نے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام اور کشمیریوں پر مظالم کے خلاف آواز اٹھائی، وہ دونوں رہنماؤں کے شکر گزار ہیں۔ قبل ازیں متنازعہ شہریت قانون پر اقوام متحدہ نے بھی بھارتی سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل بچلیٹ نے درخواست دائر کی۔ میشل بیچلیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارتی سپریم کورٹ انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی قوانین، عالمی اقدار اور انصاف کے بنیادی تقاضوں کے مطابق متنازع شہریت ترمیمی قانون پر نظر ثانی کرے۔