Saturday, July 27, 2024

وزیر اعظم بڑے بھائی ہیں، کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، چیئرمین سینیٹ

وزیر اعظم بڑے بھائی ہیں، کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، چیئرمین سینیٹ
April 16, 2018
لاہور (92 نیوز) چئیرمین سینیٹ  صادق سنجرانی اپنے 2 روزہ دورے پر لاہور میں موجود ہیں جہاں آج انہوں نے شاعر مشرق حضرت علامہ محمد اقبال کے مزار پر خاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔ مزار پر حاضری کے بعد میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ابھی تک ایسا کام نہیں کیا جو وزیر اعظم کو اچھا نہ لگے ۔ وزیر اعظم بڑے بھائی ہیں انکے بارے میں کچھ بھی کہتے رہیں ۔ مزار اقبال پر حاضری کے بعد چیئرمین سینٹ نے داتا دربار پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ چئیرمین سینیٹ کی مزار اقبال حاضری کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ۔