Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر اعظم ایف آئی اے پر برہم ،اصغر خان کیس کی رپورٹ پر جواب طلب کر لیا

وزیر اعظم ایف آئی اے پر برہم ،اصغر خان کیس کی رپورٹ پر جواب طلب کر لیا
January 3, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کی رپورٹ پر برہم ہو گئے۔ کیس کو منطقی انجام تک نہ پہنچانے پر تحقیقاتی ایجنسی سے جواب طلب کر لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے دورے سے واپسی پر ایف آئی اے سے نہ صرف جواب طلب کر لیا بلکہ رپورٹ تیار کرنے والے افسران کے نام بھی مانگ لیے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ایف آئی اے سے  طویل عرصے تک اصغر خان کیس انجام تک نہ پہنچانے پر جواب طلب کر لیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیس ثابت کرنے کے لئے گواہیاں کافی نہیں۔ گواہوں کے بیانات میں خلا ہے اور آپس میں مطابقت ہی نہیں رکھتے۔ اصغر خان کیس میں بے نظیر بھٹو کے خلاف سازش کر کےآئی جی آئی کے رہنماوں کو انتخابات جیتنے کے لئے  مالی مدد دی گئی تھی ۔ سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کا 31 دسمبر کا تحریری حکمنامہ بھی جاری کر دیا ہے۔