Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ انکے، نوازشریف پھر بھی کہتے ہیں میں مظلوم ہوں ،زرداری

وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ انکے، نوازشریف پھر بھی کہتے ہیں میں مظلوم ہوں ،زرداری
January 30, 2018

تونسہ شریف ( 92 نیوز ) سابق صدر اور شریف چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بھی ان کا اور وزیر اعلیٰ بھی ، نواز شریف پھر بھی کہتے ہیں کہ میں مظلوم ہوں ۔

آصف علی زرداری نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس بار پنجاب میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی جبکہ جنوبی پنجاب صوبہ اور سی پیک بن کر رہے گا۔

تونسہ شریف میں پیر آف عطا اللہ تونسوی سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ امید ہے سینیٹ انتخابات وقت پر ہوں گے ۔

سابق صدر نے کہا کہ نوازشریف کے آگے،پیچھے 6،6 گاڑیاں رہتی ہیں پھر بھی کہتے ہیں مظلوم ہوں  ۔ تنگ نظری کے باعث ہمارے ارکان کو فنڈز نہیں دیے گئے ۔