Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کی زیر صدارت سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس

وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کی زیر صدارت سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس
February 18, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کی زیر صدارت سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس ہواجس میں رابطہ کونسل  کے  معاملات طے کئے گئے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان  اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرصدارت سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے اجلاس میں رابطہ کونسل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعطم ولی عہد کے ہمراہ رابطہ کونسل تین پلرز سیاسی اور سکیورٹی، اقتصادی اور سوشل و ثقافت پر کام کرے گی ۔ سپریم رابطہ کمیٹی کے زیر انتظام سٹیرنگ کمیٹی اور جوائنٹ ورکنگ گروپس کے قیام کا فیصلہ بھی ہوا،وزارتوں اور سینئر حکام پر مشتمل کمیٹی اور ورکنگ گروپ اپنی سفارشات دے گا۔ سپریم رابطہ کونسل دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کوآرڈینیٹ کریں گی، جس  کا سالانہ اجلاس ریاض یا اسلام آباد میں ہوگا۔