Tuesday, January 31, 2023

وزیر اعظم اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں افغان امن عمل اور دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا دوحہ میں انٹرا افغان بات چیت خوش آئند ہے۔ پاکستان افغان امن کیلئے مثبت کرادرا ادا کرتا رہے گا۔ افغانستان کے تنازع کا سیاسی حل نکالنے میں تعاون جاری رکھیں گے۔

افغان اسٹیک ہولڈرز تک رسائی امن عمل کیلئے ہماری کاوشوں کا ایک حصہ ہے۔ پاکستان نے جامع، وسیع البنیاد اور سیاسی تصفیے کی طرف پیشرفت کو یقینی بنانے کی کوشش کی۔ وزیر اعظم نے تمام افغان فریقین تشدد میں کمی کے اقدامات کے مطالبے کو دہرایا۔