وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کنٹرول لائن کے علاقے حویلی فاروڈ کہوٹہ کا دورہ

مظفر آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کنٹرول لائن کے علاقے حویلی فاروڈ کہوٹہ کا دورہ کیا۔
اپنے دورہ کے دوران وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن حویلی میں بسنے والے افراد کے حوصلے بلند ہیں ،حویلی کے عوام سیسہ پلائی دیوار کی طرح دشمن کے سامنے سینہ سپر ہیں ،کنٹرول لائن پر بسنے والے بہادر کشمیریوں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ 44 روز کے کرفیو کے باوجود بہادر کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں ،منحوس خونی لکیر کو کشمیری جلد روند ڈالیں گے ،حویلی فاروڈ کہوٹہ تین اطراف سے بارڈر لائن میں گھرا ہوا ہے ،کنٹرول لائن پر بسنے والے افراد کو ریلیف دیا جائے گا ۔