Saturday, July 27, 2024

وزیر اعظم ، آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

وزیر اعظم ، آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
April 23, 2020

راولپنڈی ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ  کیا ،  ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان  کا استقبال کیا۔

آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں وزیر اعظم اور آرمی چیف کو داخلی اور خارجی محاذوں پر درپیش چیلنجز کے ساتھ کورونا کے اثرات پر بریفنگ  دی گئی ۔

 اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی ۔

وزیراعظم نے قومی خدمات انجام دینے اور قربانیوں پر آئی ایس آئی کے کردار کی تعریف بھی کی ۔

اس موقع پر وفاقی وزراء اور وزیر اعظم کے معاونین خصوصی بھی ہمراہ تھے ۔