وزیر اعظم آج سرکاری دورے پر برطانیہ پر روانہ ہونگے

اسلام آباد(نائنٹی نیوز)وزیراعظم نوازشریف آج سرکاری دورے پربرطانیہ روانہ ہوں گےنوازشریف برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سمیت اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
دفترخارجہ سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پرآج برطانیہ روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم گالاپولی کی صدسالہ یادگاری تقریب میں شریک ہوں گے، وزیراعظم نوازشریف برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سمیت اعلی شخصیات اورتاجروں سے ملاقاتیں کریں گے۔
ملاقاتوں میں دوطرفہ علاقائی اورعالمی امورپرتبادلہ خیال کیا جائےگا دوسری جانب دفترخارجہ نے جنوری میں ڈرون حملے میں دوغیرملکیوں کی ہلاکت پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان طویل عرصےسے ڈرون حملوں کا مخالف ہےغیرملکیوں کی ہلاکت ڈرون ٹیکنالوجی کےغیرمحفوظ استعمال کا نتیجہ ہے۔