Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیرِ اعظم کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کا جائزہ اجلاس

وزیرِ اعظم کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کا جائزہ اجلاس
April 20, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں   چیئرمین این ڈی ایم اے، وفاقی وزارء حماد اظہر، اسد عمر، خسرو بختیار، فخر امام ، اور دیگر نے شرکت  کی ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے  ملک بھر میں کورونا کی صورتحال  پر بریفنگ دی  ، وزیرِ اعظم  نے  معیشت کا پہیہ چلتا رکھنے کیلئے تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کی ہدایت  کردی ۔

اسد عمر  کی جانب سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کےاقدامات اور حکمت عملی کو مزید موثر بنانے کے لئے مختلف زیر غور تجاویز پر بریفنگ  دی گئی ، انہوں نے بتایا کہ  اس وقت ملک میں آٹھ ہزار سے زائد ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں ، اس ماہ کے آخر میں بیس ہزار ٹیسٹ یومیہ کرنے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ   تاجر برادری کی مشکلات کا مکمل ادراک ہے  ، وفاقی حکومت کوشاں ہے کہ جہاں بھی تاجر برادری مشکلات کا شکار ہے وہاں متعلقہ صوبائی حکومت کے تعاون سے ان کے مسائل حل کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ  کورونا کے خلاف سب سے موثر حکمت عملی سوشل ڈسٹنسنگ (سماجی فاصلوں) کو یقینی بنانا ہے ،  عوام کو سماجی فاصلوں کی اہمیت کے بارے میں  زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے تاکہ ان کے تعاون کو یقینی بنایا جا سکے۔   آزاد ملکوں میں طاقت کے استعمال کی بجائے قومی اہمیت کے معاملات میں عوام کو ترغیب دیکر ان کے تعاون کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ 

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر اور طبی عملہ ہمارا ہراول دستہ ہے اور انکی ضروریات پورا کرنا اولین ترجیح ہے۔