Sunday, August 1, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

وزیرِ اعظم سے آئی جی اسلام آباد کی ملاقات ، لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے واقعہ سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا

وزیرِ اعظم سے آئی جی اسلام آباد کی ملاقات ، لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے واقعہ سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا
July 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرِ اعظم عمران خان سے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن کی ملاقات ہوئی۔ آئی جی نے ای الیون میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے واقعہ پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ۔ ملزمان کی گرفتاری کے بعد مضبوط فوجداری کاروائی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلاوانے کیلئے آئی جی خود اس کیس کی نگرانی کر رہے ہیں۔

آئی جی نے بتایا کہ مزید مقدمے میں شواہد اکٹھے کرنے کیلئے تمام سائنٹفک وسائل کو برؤئے کار لایا جارہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ مجرم کو سخت سزا دی جائے۔ ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیر داخلہ بلوچستان سینیٹر سرفراز بگٹی اور انوار الحق کاکڑ نے بھی ملاقات کی، بلوچستان کی سیاسی اور مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ بلوچستان میں حکومت کے ترقیاتی پیکیج کے معیشت اور عام آدمی کی زندگی پر مثبت اثرات پر بھی گفتگو کی۔