Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیرقانون پنجاب نےجےآئی ٹی کو جن آئی ٹی قراردیدیا

وزیرقانون پنجاب نےجےآئی ٹی کو جن آئی ٹی قراردیدیا
July 14, 2017

لاہور(92نیوز)مسلم لیگ ن نے جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کااعلان کردیا۔ وزیرقانون پنجاب کہتے ہیں جہاں سے حکومتیں ریکارڈ نہ لاسکیں وہاں سے جے آئی ٹی  لے آئی،یہ جے آئی ٹی تھی یاجن آئی ٹی۔

تفصیلا تکےمطابق وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا جے آئی ٹی کی رپورٹ کومستردکرچکےاِس پر اِس سے زیادہ کیا بات ہوسکتی ہے؟ عدالت سے استدعا کریں گے رپورٹ ردی میں ڈال دی جائے۔ رانا ثنااللہ  نے کہا جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کے تیرہ سوالوں پرکام نہیں کیا۔ اس کی رپورٹ دھرنا ون کی کنٹینرپرکی گئی تقریروں کاخلاصہ ہے۔ وزیرقانون پنجاب نے دعویٰ کیا کہ چارسال کے ترقیاتی منصوبوں میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی،دوہزاراٹھارہ میں بھی مسلم لیگ ن ہی حکومت بنائے گی۔