Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد سے مذاکرات کامیاب،ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کردی

وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد سے مذاکرات کامیاب،ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کردی
September 24, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے مذاکرات کی کامیابی کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کر دی ۔ ڈاکٹرز وزیر صحت کی جانب سے  تحفظ کے لئے اقدامات پر  کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا  اور ہرٹال ختم کر دی ۔ہڑتال کے باعث تین روز سے تمام اسپتالوں میں او پی ڈیز بند ہونے سے مریض اور لواحقین رل گئے تھے ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے اسپتالوں سروسز، جنرل، چلڈرن، جناح، میو، پی آئی سی سمیت دیگر اسپتالوں کے شعبہ آؤٹ ڈور میں کام بند ہونے کی وجہ سے دور دراز سے آئے مریضوں کے لواحقین خوار ہو گئے تھے ۔ چلڈرن اور سروسز اسپتال کے باہر احتجاج کیا گیا جس میں  ینگ ڈاکٹرز کے خلاف نعرے بازی کی۔