Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 5 دہشتگرد مارے گئے

وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 5 دہشتگرد مارے گئے
April 20, 2020

 راولپنڈی (92 نیوز) وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ سے 10 کلومیٹر مغرب میں پیش آیا۔ سکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار اکبر حسین خان جام شہادت نوش کر گئے۔ تین اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ شہید حوالدر اکبر حسین خان کا تعلق باغ سے تھا۔ شہید نے دو بیٹے اور دو بیٹیاں سوگوارن میں چھوڑے ہیں۔