Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیرستان آپریشن کا جائزہ لینے آرمی چیف جنرل راحیل شریف شوال چلے گئے

وزیرستان آپریشن کا جائزہ لینے آرمی چیف جنرل راحیل شریف شوال چلے گئے
August 27, 2015
شوال (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف شوال چلے گئے۔ سپہ سالار وزیرستان میں جاری آپریشن کاجائزہ اور کارروائی میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف شمالی وزیر ستان کے علاقے شوال کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات بھی کرینگے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف شمالی وزیر ستان میں جاری آپریشن کا جائزہ بھی لیں گے اور انہیں بریفنگ بھی دی جائے گی۔