Thursday, November 30, 2023

وزیرریلوے شیخ رشید کی جانب سے بھیجی گئی 2 ٹرینیں چمن پہنچ گئیں

وزیرریلوے شیخ رشید کی جانب سے بھیجی گئی 2 ٹرینیں چمن پہنچ گئیں
April 21, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیرریلوے شیخ رشید کی جانب سے بھیجی گئی 2 ٹرینیں چمن پہنچ گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق دونوں ٹرینیں 14 بوگیوں پر مشتمل ہیں، تمام بوگیوں میں قرنطینہ سنٹرز بنائے گئے ہیں۔ افغانستان سے آنے والے پاکستانی شہریوں کو ان بوگیوں میں رکھا جائے گا۔ ریلوے حکام کے مطابق تمام بوگیاں دس کمروں پر مشتعمل ہیں، ہر بوگی میں کورنٹائن کیلئے کمرے بنائے گئے ہیں۔