Friday, December 9, 2022

وزیرداخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،اہم امورپرتبادلہ خیال

وزیرداخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،اہم امورپرتبادلہ خیال
اسلام آباد(92نیوز)وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاک برطانیہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہوگا۔ پاکستان کو چند امور پر تحفظات ہیں امید ہے وہ جلد دور ہوجائینگے یہ بات انہوں نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے کہی جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔ تفصیلات کےمطابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات اور برطانوی ہوم سیکرٹری کے دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیرداخلہ کاکہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان موجودہ بہترین تعلقات سے استفادہ کرتے ہوئے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ برطانوی ہوم سیکرٹری کا دورہ جہاں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا  وہاں اس دورے سے دو طرفہ تعاون کو بھی فروغ ملے گا امید ہے برطانوی ہوم سیکرٹری کے دورے سے تحفظات کے حل میں مدد ملے گی۔ چوہدری نثار علی خان نے مزید کہا کہ مشترکہ مفادات کے حصول اور خطے کے امن کےلئے ضروری ہے کہ باہمی تجربے اور قابلیت سے استفادہ کرتے ہوئے دو طرفہ تعاون کا مضبوط اور مربوط نظام رائج کیا جائے۔