وزیرخزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس،سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنیکافیصلہ

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس مٰیں موسم سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کم سے کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی منظوری بھی دے دی۔
اجلاس میں گردشی قرضہ کم کرنے کے لیئے اسلامی بانڈ کے اجرا کی منظوری بھی دی گئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی کے اجلاس میں آرایل این جی کے ذریعے گیس کی کمی کو پورا کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلا س میں نیشنل پاورپارکس مینجمنٹ کمپنی کیلئے گارنٹی کی اصولی منظوری دی گئی۔