Saturday, July 27, 2024

وزیرخزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،5نکاتی ایجنڈے پر غور کیاگیا

وزیرخزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،5نکاتی ایجنڈے پر غور کیاگیا
January 1, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ادہی فیلڈ سے اضافی گیس کی سپلائی کی منظوری، یوریا کی فراہمی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس مین  پی ایس او اور آذربائیجان کی کمپنی کے درمیان فیول سپلائی معاہدے کی سمری مؤخر کر دیا گیا جبکہ  سرکاری شعبے کی اضافی گندم اور مصنوعات کی برآمد کے بارے ای سی سی کو بریفنگ دی گئی۔ وزیر خزانہ نے  پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کیلئے فنڈز کی فراہمی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات کر دی۔