Thursday, September 19, 2024

وزیرخزانہ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وزیرخزانہ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
October 1, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میںنیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجروں کے مفاد کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک کی توسیع کر دی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو بھی ایک ماہ کے لیے 0.3 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کوئی ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے کاشتکاروں کی بہتری کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا لیکن یہ فیصلہ کسانوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے یورو بانڈز کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔ امید ہے پاکستان کو اگلے آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت نہیں پڑے گی۔