Thursday, December 7, 2023

وزیرخزانہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا افتتاح کر دیا

وزیرخزانہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا افتتاح کر دیا
January 11, 2016
اسلام آباد(92نیوز) وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ معاشی لحاظ سے مضبوط ہونگے تو ہی ایٹمی طاقت بننے کا مزہ ہے۔ ٹیکس نیٹ بڑھا رہے ہیں‘ پاکستان سرمایہ کاری کے لحاظ سے دوسرا پرکشش ترین ملک بن گیا ہے۔ اسحاق ڈار نے معاشی ترقی کے اہداف بھی بتائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیرخزانہ سمیت دیگر تاجر برادری اور اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے‘ ٹیکس نیٹ بڑھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی طور پر مستحکم ہونگے تو ہی ایٹمی طاقت ہونے کا مزا آئے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینا چاہتے ہیں، پاو¿ں پر کھڑا ہونگے۔ قومی اہمیت کے منصوبوں پر سیاست نہ کی جائے جیٹرو کے مطابق پاکستان سرمایہ کاری کے لئے دوسرا پر کشش ملک ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا خواب پورا ہونے میں 15 سال لگ گئے۔ اب اس کی افادیت بہت بڑھ کر ہو گی‘ معاشی آوٹ لک مثبت ہو گئی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ مارچ 2018ءکے آخر تک 10 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں داخل ہو گی۔ امن کی بحالی کے بعد غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان آرہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر حکومت کی کارکردگی کا مختصر جائزہ بھی پیش کیا۔