Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیرخزانہ نے نیشنل بینک میں فراڈ کانوٹس لے لیا

وزیرخزانہ نے نیشنل بینک میں فراڈ کانوٹس لے لیا
December 25, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)وزیرخزانہ نے نیشنل بینک میں فراڈ کانوٹس لے لیا۔ تحقیقات کے لئے گورنر اسٹیٹ بینک کو ٹاسک دےدیا اسحاق ڈار کہتے ہیں  کہ ملک میں کارپوریٹ سیکٹر کو دنیا کے برابر لانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا کی خبر پر نیشنل بنک میں فراڈ کا نوٹس لیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات کے لئے گورنر سٹیٹ بنک کو ٹاسک دے دیا ہے اور تین روز میں رپورٹ طلب کی ہے ۔ اسحاق ڈار کا کہناہے کہ ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ای سی پی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں چیئرمین  ایس ای سی پی نے وزیر خزانہ کو قانون سازی اور اصلاحات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہناتھاکہ ملک میں کارپوریٹ سیکٹر کو دنیا کے برابر لانا چاہتے ہیں۔ ایس ای سی پی کارپوریٹ سیکٹر کی مشکلات حل کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ دوسری جانب وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کے اجلاس کی بھی صدارت  کی ۔ وزیر خزانہ  نے چیئرمین ایف بی آر کو ٹیکس محصولات بڑھانے کے لئے جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی۔ اسحاق ڈار کا کہناتھاکہ ٹیکس فائلرز کو آسانیاں فراہم کرنے کے لئے تمام ممکن اقدامات کیے جائیں۔ فائلرز اور نان فائلرز میں واضح  امتیاز رکھا جائے۔ وزیرخزانہ نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ وہ ٹیکس محصولات بڑھانے سے متعلق اپنی تجاویز آئندہ اجلاس میں پیش کرے۔