Friday, September 30, 2022

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپٹما رہنماﺅں کو آج اسلام آباد بلا لیا

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپٹما رہنماﺅں کو آج اسلام آباد بلا لیا
اسلام آباد (92نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپٹما کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا اور اپٹما کے رہنماوں کو مذاکرات کےلئے آج اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپٹما کا وفد آج وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریگا۔ ملاقات میں بجلی اور پیٹرول پر عائد کیے جانے والے اضافی ٹیکسز پر بات چیت کی جائے گی۔